ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 771 ڈالر فی اونس ہے۔