(جنید ریاض) کورونا وبا کے دوران سرکاری سکولوں میں امتحانات لینے کا طریقہ کار جاری، پروموشن کیلئے پچاس فیصد نمبر ہوم ورک اور پچاس فیصد ایم سی کیوز ٹیسٹ کے شامل کیے جائیں گے، امتحانات اپریل میں منعقد ہونگے، پہلی دوسری جماعت کا زبانی امتحان جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت تک کا ایم سی کیوز ٹیسٹ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں امتحان لینے کا نیا طریقہ کار جاری کردیا گیا، اگلی کلاس میں پروموشن کیلئے پچاس فیصد نمبر ہوم ورک اور پچاس فیصد ایم سی کیوز ٹیسٹ کے شامل کیے جائیں گے، پیک تیسری سے آٹھویں جماعت کے امتحان کیلئے ایم سی کیوز پیپر فراہم کرے گا، اول اور دوئم کلاس کے بچوں سے زبانی سوالات پوچھے جائیں گے، سوالات کے درست جواب دینے پر بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا، تمام کلاسز کو 100 ایم سی کیوز سوالات دیئے جائیں گے، ایم سی کیو کے ہر سوال کے نمبر 2ہونگے۔
امتحانات لینے کے حوالے سے اساتذہ کو فروری، مارچ میں تربیت دی جائے گی، سوالیہ پیپر بذریعہ ای میل سکولوں کو بھجوائیں جائیں گے، نتائج کے حوالے سے بچوں کو رپورٹ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، پیک کی جانب سے سکولوں میں لیے جانے والے خصوصی امتحانات کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طلبا کا 23 فیصد تعلیمی نقصان ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران آن لائن تعلیم زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی امتحانات کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلبہ وطالبات سے فروری میں لیے جانے والا ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا، طلبا نے پہلے سے حاصل کردہ نمبروں سے کم نمبر حاصل کیے۔سکول کھولنے کے بعد سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کم پر فوکس کیا جائے گا۔