ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا 45 واں بورڈ اجلاس

پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا 45 واں بورڈ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا 45 واں بورڈ اجلاس ہوا، بورڈ ممبران کی تعداد بڑھانے اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں مزید ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں ہونے والے پھاٹا کے 45 ویں اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کی، جس میں ڈائریکٹر جنرل پھاٹا ضیاءالدین ستی سمیت دیگر بورڈ ممبران شریک ہوئے، پھاٹا کے 43 ویں اور 44 ویں بورڈ اجلاس کے میٹنگ منٹس کی منظوری لی گئی۔

 اورممبران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پھاٹا آرڈیننس کو فعال بنانے کے لیے تجاویز بھی دی گئیں، فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نئے شہر بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے اس کیساتھ لاہور سمیت مختلف شہروں کے ساتھ نئی ہاؤسنگ سکیمیں بنائی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer