اقامہ کا مطلب آپ غیرملکی کمپنی کے ملازم ہیں: اعتزاز احسن

اقامہ کا مطلب آپ غیرملکی کمپنی کے ملازم ہیں: اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کی بیرسٹرعامر حسن کے گھر آمد، اعتزازاحسن نے بیرسٹرعامرحسن سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات یادرکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اعتزازاحسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اقامہ کچھ نہیں، اقامہ کا مطلب آپ غیرملکی کمپنی کے ملازم ہیں۔ میاں محمد شریف پیپلزپارٹی کے مخلص رہنماء تھے،انہوں نے کہا کہ غیرملکی کمپنی کا ملازم کسی ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ بیرون ملک ملازمت کرکےحلف کی خلاف وزری کی گئی۔ اب کہتےہیں 5ججز کا فیصلہ ہے میں کیوں مانوں۔وہ جانتے ہے عدلیہ اور فوج ساتھ مل کر کیسے سیاست کی جاسکتی ہے۔

بیریسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف فیملی لندن فیلٹس کی ٹریل دینے میں ناکام رہے۔ اقامہ سے خفیہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، لوٹی ہوئی دولت چھپا سکتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرشہبازشریف اور راناثناء اللہ مستعفی ہوں۔ یہ کوئی عام بات نہیں،14انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔ سانحہ کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی بننی چاہیے۔ تفتیش مکمل ہونے تک شہبازشریف اور رانا ثناء اپنےعہدوں پرنہ رہیں۔ آصف زرداری طاہرالقادری کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 مزید دیکھئے: