غریبوں کیلئے خوشخبری، خواجہ احمد حسان نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا

غریبوں کیلئے خوشخبری، خواجہ احمد حسان نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا
کیپشن: City42 - Khawaja Ahmad Hassan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد): مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے حضرت بابا شاہ جمال  دربار میں فری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا، اسپیکر میٹرو پولیٹن کارپوریشن میاں محمد طارق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر خواجہ احمد حسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری ڈسپنسری کا قیام انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے۔ ڈسپنسری سے شہریوں کو مفت ادویات ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات کو ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر آحصہ لیناچاہیے۔

 افتتاح کے موقع پر سرپرست اعلیٰ میاں داؤد افضل، صدر شیخ وسیم قادر، چیئرمین شجاع بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر بٹ، رانا محمدامین، سیدعارف شاہ، چودھری شبیر گجر، سلیم بٹ، وسیم گیلانی، چودھری اسحاق گجر، زاہد بٹ اور حاجی امین سمیت دیگر موجود تھے۔