سٹی 42: کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب تیزرفتار لوڈر رکشہ بےقابو ہوکر مظفرگڑھ کینال میں گر گیا۔ ایک بچہ اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ڈی پی او منصور قمر کوٹ ادو کے مطابق حادثے کے وقت لوڈر رکشے پر بچوں سمیت 26 سے زائد افراد سوار تھے۔2 خواتین اور ایک بچے سمیت 3 افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔باقی افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں پریشانی کا سامنا ہے۔
اہلخانہ کیمطابق ابتک انکے 12 لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ ایک ہی خاندان کے سے تعلق رکھنے والے افراد شادی میں شرکت کے لیے لوڈر رکشہ پر جارہے تھے۔