ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

اسلام آباد:متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن حمید نیازی کا تبادلہ کر کے انہیں وفاقی وزارتِ تعلیم میں جوائنٹ سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر شاد محمد کو ممبر (لیگل ریفارمز) ایف بی آر اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے، مزید برآں، سیکشن افسر کرشمہ میر کا وفاقی تعلیم ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے اور سیکشن افسر قانون و انصاف ڈویژن اللہ رکھی کی خدمات وزارت اطلاعات کو واپس کی گئی ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق چیف فنانس افسر وفاقی وزارت صحت عدنان شعیب کی خدمات ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کو واپس کر دی گئی ہیں، گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری بحری امور ڈویژن عبدالستار کھوکھر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن نیاز محمد خان کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن خالدہ بشیر کا بحری امور ڈویژن میں بطور جوائنٹ سیکریٹری تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نیاز محمد خان اور خالدہ بشیر گریڈ 20 کے افسران اور دونوں کا تعلق سیکریٹریٹ گروپ سے ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔