ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

 سپیشل مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سمہ سٹہ سے سلیپر فیکٹری خانیوال آنے والی سپیشل مال گاڑی کی ایک بوگی انڈر پاس کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

 ریلوے حکام کے مطابق سپیشل مال گاڑی سلیپر فیکٹری خانیوال کے لیے آئل لے کر آ رہی تھی کہ انڈر پاس کے قریب اس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔ 

 واقعے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی  جبکہ ریلوے حکام نے ٹریک بحال کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی اپ سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer