سٹی 42: لاہور پولیس غریب کی سواری کا تحفظ یقینی نہ بنا سکی۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے دوران 156 موٹرسائیکل چوری اور چھین لی گئی
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں غریب کی سواری موٹرسائیکل چھیننے اور چوری ہونے کی وارداتیں ختم نہیں ہو سکی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صرف ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 156 موٹرسائیکل چھین اور چوری کر لی گئی۔ جولائی کے مہینے میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 145 موٹرسائیکلیں چوری ہوئی
جبکہ 11 شہریوں سے موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بعض ملزمان کی گرفتاری کے باوجود چوری اور چھیننے والی موٹرسائیکل کی ریکوری کی شرح بہت کم ہے ۔