ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گورنر سندھ کا صوبائی حکومت سے شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت دینے کا مطالبہ  

 گورنر سندھ کا صوبائی حکومت سے شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت دینے کا مطالبہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو  اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔
کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔
اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔

 تقریب کے بعد گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ بائيک ریلی میں شرکت کی، کامران ٹیسوری نے بائيک چلائی اور فاروق ستار نے قومی پرچم لہرایا۔