فاران یامین: اکبری گیٹ کے علاقہ میں دکاندار کے قتل کے معاملہ میں اہم پیش رفت،ملزم حیدرعلی نے خود تھانہ پہنچ کر گرفتاری دے دی۔
پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم حیدرعلی نے دکاندارسوہنی کو لین دین کےتنازع پر گولیاں ماریں،مقتول سوہنی نے حیدرعلی سے پانچ لاکھ روپے قرض لے رکھا تھا، ملزم نے پولیس کو بیان دیا اور اعتراف کیا کہ واپسی کے مطالبے پر سوہنی دھمکی آمیز فون کالز کرواتاتھا،دھمکیاں ملنے پرطیش میں آیا اور سوہنی کو گولیاں ماردیں۔ْ
اکبری گیٹ میں دکاندارسوہنی کےقتل کی واردات دو روزقبل پیش آئی تھی،پولیس نے بتایاکہ ملزم کا بیان قلمبندکرلیاگیا ہے ، تمام پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں۔