ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:مظفرآبادمیں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

 آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں گزشتہ رات باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ حادثے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

 پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید  زخمی  ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ 

 حادثہ میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں۔