(علی ساہی) ڈرائیونگ لائسنس میں اب دو نمبری نہیں چلے گی،امیدوارکے شناختی کوائف سے ٹیسٹ تک ویڈیوریکارڈمرتب کیاجائیگا۔
کمرشل ،نان کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے،ایچ ٹی وی ،ایل ٹی وی لائسنس کے امیدوار کوائف اورشکل ویڈیو میں نمایاں کرینگے،ای ٹیسٹ کے دوران امیدوار کےقریب کیمرہ لگایا جائے گا،ای ٹیسٹ کے دوران امیدوار کے قریب کوئی غیر متعلقہ شخص موجود نہیں ہوگا۔
ٹیسٹ میں پاس اور فیل ہونیوالےامیدواروں کا ریکارڈ ٹریفک ہیڈ کوارٹربھیجاجائیگا،ٹیسٹنگ افسر امیدوار کےگاڑی سٹارٹ کرنے کا طریق کارویڈیو میں ریکارڈ کریگا،امیدوار کےسیٹ پر بیٹھنے ،شیشوں کی چیکنگ کا طریق کار ویڈیو ریکارڈ کیا جائے گا۔ہینڈ بریک ،گاڑی کو نیوٹرل کرنے کا طریقہ کار بھی ویڈیو میں ریکارڈ کیا جائیگا،ایل ٹی وی لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کیلئے 75،75فٹ لمبائی کا ٹریک بنایا جائیگا،ایل ٹی وی لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کیلئے 10،10فٹ چوڑائی کا ٹریک بنایا جائیگا۔
نئے ایس او پیز کے مطابق ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے 250،250 فٹ لمبائی کا ٹریک تیار کیا جائے گا،ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے 15،15فٹ چوڑائی کا ٹریک تیار کیا جائے گا،گاڑی بیک کرتے وقت ’’کون ’’کولگنےسےپہلے 2بارآگے پیچھے کرنے کی اجازت ہو گی۔شیشے کی بجائے گردن موڑ کر پیچھے دیکھنے پر امیدوار فیل تصور کیاجائے گا،نان کمرشل گاڑیوں کی بھی ویڈیو ریکارڈنگ مکمل طور پر بنائی جائے گی،نان کمرشل گاڑیوں کے ٹریک کی لمبائی 65،65 فٹ ہوگی،نان کمرشل گاڑیوں کے ٹریک کی چوڑائی 10،10 فٹ ہو گی۔
گاڑی بیک کرتےوقت کونزکولگنے سےپہلے 1بارآگےپیچھےکرنے کی اجازت ہوگی،ڈی آئی جی ٹریفک نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ایس اوپیز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔