ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی، نیا ریٹ جانیے

ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی، نیا ریٹ جانیے
کیپشن: dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر  میں مسلسل کمی جاری ہے۔ جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا۔ ڈالر سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر  222 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں  ڈالر 4 روپے سستا ہو کر218روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی  مثبت رجحان نظر آرہا ہے ، کاروباری دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 463 پوائنٹس کے اضافے سے 42559 ہو گیا ہے۔