ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کے بعد شلپا شیٹھی اور والدہ پر مقدمہ درج، نئے انکشافات

 شوہر کے بعد شلپا شیٹھی اور والدہ پر مقدمہ درج، نئے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ  شلپا شیٹھی شوہر کی گرفتاری کی وجہ سے پریشان ہیں، اداکارہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، شلپا اور ان کی والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا، فحش فلموں میں گرفتار شوہر راج کندرا اور اداکارہ کے اہلخانہ کو لوگوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،شلپا شیٹھی اب خود بھی بڑے مسئلے میں پھنس گئی ہیں۔

اداکارہ اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں مبینہ دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیاہے،لکھنو کے دو مختلف تھانوں میں شلپا اور ان کی والدہ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پولیس نے دونوں مقدمات میں تحقیقات کے عمل کو تیز کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ شلپاشیٹی ایک فلاحی ادارہ چلاتی ہیں ، جہاں ان کی والدہ سنندا شیٹی ڈائریکٹر ہیں اور اداکارہ خود کمپنی کی چیئرمین ہیں،اس کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور ان کی والدہ نے فلاح و بہبود کے مرکز کی ایک برانچ کھولنے کے لیے دو افراد سے لاکھوں روپے لیے تاہم وعدہ پورا نہیں کیا، پولیس نے شلپا شیٹی اوران کی والدہ سنندا شیٹی سےکیس کی تحقیقات کے لیے نوٹس بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے چھان بین کرتے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا،ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے عدالت  کو بتایا کہ  راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ ان کا  کلاؤڈ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے، راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer