(ویب ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل افراخان نے ایک بزنس مین کے ساتھ ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرنا شروع کر دیا ،ماڈل ارفعہ خان بزنس مین سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگ رہی تھی۔
ڈائریکٹر آپریشنز بابر بخت قریشی نے بتایا کہ ماڈل گرل بزنس مین سے ابتک پانچ لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر کروا چکی تھی ماڈل گرل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے پہلے ہی مقدمہ درج کر رکھا تھا۔