سٹی 42: کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے راولپنڈیز کو اکسٹھ رنز سے شکست دے دی .
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں راولپنڈیز نے کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے بیٹنگ کے لیے کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کو دعوت دے دی.
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 18 ویں میچ میں راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز دھواں دار 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جہاں داد خان نے 6 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3، محمد عامر نے 2 اور مبصر خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دوسری کامیابی حاصل کرلی .کوئٹہ نے راولپنڈیز کو اکسٹھ رنز سے شکست دے دی.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیاسی رنز بنائے .
راولپنڈیز کی ٹیم ایک سو اکیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ڈیرل مچل تیس اور یاسر خان بائیس رنز بناسکے ۔عثمان طارق ، سود شکیل اور جہاندار خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں .
راول پنڈیز کو مسلسل پانچویں شکست ہوئی.