عرفان ملک: پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا پولیو ٹیموں کو سیف سٹی اتھارٹیز کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
حکا م کے مطابق پنجاب حکومت نے13ہزار پولیوورکرز کوسیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کرنے پر ورکنگ کا آغاز کردیا ہے جسکے تحت پولیو ورکرز کو سیف سٹی اتھارٹی کی ایپ کی مدد سے منسلک کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ پولیو ورکرز فیلڈ میں جانے سے پہلے اور بعد میں اپنی لوکیشن اپ ڈیٹ کریں گےجس کے زریعے پولیس سمیت تمام ادارے پولیو ورکرز کی نقل و حرکت کی ورکنگ مانیٹرنگ کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے پولیو ورکرز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے اقدام کا مقصد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو مزید موثر بنانا ہے ۔