سٹی 42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ تاریخی اضافےکے مہنگائی پراثرات سامنے آگئے
ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں 1.93 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح ڈبل ڈیجٹ میں داخل، 12.15 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،
حالیہ ہفتے8 اشیاء سستی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں ڈیزل 54.71 اور پیٹرول 17.86فیصد مہنگا ہوا۔حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں8.61 فیصد اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.35 اور آلو4.13فیصد مہنگا ہوا۔پیاز3.84 اور انڈے کی قیمتوں میں3.77 فیصداضافہ ہوا،ایک ہفتےمیں بیف،مٹن،بریڈ اور پکی ہوئی دال بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتےمیں لہسن3.78 اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔
چکن،آٹا،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔