علی رامے: حکومت نے مختلف سماجی و ترقیاتی منصوبوں کیلئے 183 ارب روپے کے اضافی فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد عوامی فلاح اور معاشی بہتری کو فروغ دینا ہے۔
دستاویزات کے مطابق “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کیلئے 89 ارب روپے کے اضافی فنڈز منظور کیے گئے، جبکہ Lahore میں ریسٹورنٹس اور پکنک پوائنٹس کی بہتری کیلئے 27 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح ایف ایف پی پروگرام کیلئے 7 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کیے گئے، جبکہ فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے 7 ارب روپے صحت عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
مزید برآں مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈ اسکیم کیلئے 30 کروڑ روپے کی اضافی رقم بھی جاری کی گئی ہے۔
کابینہ کی سفارشات پر 84 ارب روپے وزیر اعلیٰ کے مختلف اقدامات کیلئے منظور کیے گئے، جبکہ حکام کے مطابق یہ فنڈز مستحق افراد اور کارکنوں کی مالی حالت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
دستاویزات کے مطابق اضافی فنڈز کا اجرا سرنڈر شدہ اسکیموں سے حاصل ہونے والی رقم سے کیا گیا ہے۔