ویب ڈیسک : ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا، ساتھ ہی ٹکٹ کی تعارفی قیمت بھی مقرر کردی گئی۔
مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ ،اتوار کو آپریٹ ہوگی، اس روٹ پرسالانہ ایک لاکھ سے زائدمسافروں کو سہولت ملے گی۔