عابد چوہدری : ڈولفن سکواڈ کی شہربھرمیں سنیپ چیکنگ اورپٹرولنگ جاری ہے ، مصری شاہ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مقدمات میں مطلوب2 ڈکیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نےدوران پٹرولنگ2مشکوک موٹرسائیکل سواروں کورکنےکااشارہ کیا،ملزم موقع سےفرار ہونے لگے ،تعاقب کےبعدگندانالےکےقریب راؤنڈ اپ کرلیا،ملزموں کےقبضہ سےپستول، موٹر سائیکل،چھینا گیا موبائل برآمد کرلیا ،ملزموں پردرجنوں چوری،ڈکیتی ودیگرسنگین جرائم کےمقدمات درج ہیں۔گرفتارملزم متیازاورعاصم مزیدتفتیش کیلئےتھانہ مصری شاہ کے حوالے کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App