سٹی 42 : روپے کی قدر میں بہتری, انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا .
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 280.78 روپے سے کم ہوکر 280.56 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمد کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے پر روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر7 پیسے کمی سے 282.08 روپے پرآگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 3 پیسے بڑھ کر 311.23 روپے, برطانوی پاؤنڈ 1.78 روپے مہنگا 363.57 روپے, یو اے ای درہم 3 پیسے مہنگا ہوکر 76.97 روپے, سعودی ریال 3 پیسے مہنگا ہوکر 75.16 روپے پر آگیا.