ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر بیٹھے ناقص اشیا کی فروخت پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم

گھر بیٹھے ناقص اشیا کی فروخت پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:: پنجاب حکومت نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن شکایات درج کرانے کا نظام متعارف کرا دیا۔ اب شہری ناقص اشیا کی فروخت، وارنٹی پر عملدرآمد نہ ہونے اور دیگر مسائل کے خلاف گھر بیٹھے شکایات درج کرا سکیں گے۔

پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے خصوصی ویب سائٹ متعارف کروائی ہے جس پر شہری اپنی تمام رسیدوں کے ہمراہ کیس فائل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر لاہور کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، جو پہلے شکایت کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوتے تھے۔

کنزیومر کورٹ کے رجسٹرار آن لائن شکایت پر خود صارف سے رابطہ کریں گے، تاکہ شکایت پر بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ناقص اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔