عید کا پہلا روز ،شہریوں نے  فوڈ سٹریٹس اور مختلف ریسٹورنٹس کا رخ  کر لیا

عید کا پہلا روز ،شہریوں نے  فوڈ سٹریٹس اور مختلف ریسٹورنٹس کا رخ  کر لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رومیل الیاس) زندہ دلان لاہور نے  عید کے پہلے دن کو انجوائے کرنے کیلئے پارکوں اور  فوڈ سٹریٹس کا رخ کر لیا ۔

 میٹھی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لاہوریوں نے فوڈ سٹریٹس اور مختلف ریسٹورنٹس کا رخ کرنا شروع کر دیا، ،گلی محلوں اور پارکوں میں بھی عید میلوں کا اہتمام کیا گیا،بچہ پارٹی کی موج مستیاں جبکہ والدین بھی بچوں کی ہر فرمائش پوری کرتے رہے،شہر کے مختلف گلی محلوں اور عوامی مقامات پر عید میلے سجائے گئے ہیں، عید میلوں میں بچوں کی تفریح کے لیے لگے جھولوں پر شہریوں کا رش رہا،بچہ پارٹی نے جھولوں پر سوار ہو کر جوب موج مستیاں کیں جبکہ والدین بھی بچوں کے ہمراہ جھولوں پر سوار ہو کر بچپن کی یادیں تازہ کرتے رہے۔
رنگ برنگ ملبوسات پہنے بچوں نے عید کے پہلے دن روایتی کھانوں کو بھی خوب انجوائے کیا،گول گپے ،دہی بڑے اور دیگر کھانوں کے سٹالز پر بھی بچوں کا رش رہا۔
والدین کا کہنا ہے کہ عید الفطر خوشی کا تہوار ہے اور ہماری خوشی بچوں کی خوشی میں ہے۔