شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 305 ٹریفک حادثات

شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 305 ٹریفک حادثات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 305 ٹریفک حادثات کے دوران 314 افراد زخمی ہو گئے ۔ 
 ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 305 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 314 افراد زخمی ہوئے ، 184 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 130 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔