ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر وڈیو شیئر کردی

مریم نواز نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر وڈیو شیئر کردی
کیپشن: Maryam Nawaz Vedio Share
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شیر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا۔

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا۔ ہم اللہ تعالیٰ کے آگے سر جھکاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم اللہ سے اس شخص کی رہنمائی اور کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں جس نے ہمارے وطن کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے ایک مشکل سفر کا آغاز کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ظلم کا نظام نہ کبھی قائم رہا ہے نا کبھی رہ پائے گا۔ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی۔

مریم نواز نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔ خدا ان کا سایہ قوم پر سلامت رکھے، ان کے ہر ساتھی اور ہر کارکن کو سلام جو ڈٹے رہے، حق سے پیچھے نا ہٹے۔