70 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

70 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیمپ جیل سمیت مختلف جیلوں میں 70 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے،محکمہ جیل کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، سب سے زیادہ متاثر کیمپ جیل سے قیدیوں کے تبادلے کے فیصلے پر تحفظات، وائرس کی دوسری جیلوں کو منتقلی کا خدشہ بڑھ گیا، مزید 125 قیدیوں کو منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل کےعجیب وغریب فیصلے کوروناوائرس روکنےکی بجائےدوسری جیلوں میں بھی پھیلانےلگے کیمپ جیل سےقیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی کاعمل جاری ہے، آج بھی125قیدی دوسری جیلوں میں منتقل کئےجائیں گے،جیل میں قیدیوں کےساتھ ساتھ عملہ بھی کوروناوائرس کاشکارہوچکاہے,وزیراعلیٰ نے70قیدیوں میں کوروناوائرس پازیٹیوآنےکاٹویٹ بھی کیاتھا قیدیوں کاعلاج جیل ہسپتال میں.

عملہ جیل انتظامات سےناخوش جیل وارڈرنویدکوروناکی تصدیق کےبعدکپڑےلینےکےبہانےگھرچلاگیا جیل وارڈنویداپنےضلع میں کوروناوائرس کاعلاج کرارہاہے.

واضح رہے کہ   کیمپ جیل میں  کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 59 ہوگئی، جیل کے قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے تمام قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے, کیمپ جیل کے قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد منشیات کے قیدیوں کی مخصوص بیرکس میں موجود قیدیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ک بھی فیصلہ کیا گیا،جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،لیب سے موصول ہونیوالی ابتک کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز جیل حکام کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے 82 سیمپلز میں سے 81 کا نتیجہ نیگٹو جبکہ ایک قیدی کی رپورٹ مثبت آئی ہے,چند روزقبل بیرکس خالی کروا کر 490 سے زائدقیدی قرنطینہ میں رکھے گئے تھے، کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام قیدی منشیات کے مقدمات میں جیل آئے ہیں۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ اب عملے کے ٹیسٹ بھی شروع کر دئیے گئے ہیں،یرکس میں ڈیوٹی دینے والے 4 ملازمین بھی جیل کے اندر قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں،تصدیق شدہ 59 قیدیوں میں سے 4 قیدی سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ باقی قیدی جیل کے اندر قائم عارضی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔