پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 113 مزید کیسز سامنے آ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 113 مزید کیسز سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد:  پنجاب میں کورونا کے کیسزبڑھنے لگے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 113 مزید کیسز سامنے آ گئے، لاہور میں کرونا مریضوں کی تعداد 363 ہوگئی اور  کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2279ہو گئی۔ اب تک  اس مہلک وائرس سے  61  افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

باغوں کے شہر  لاہور میں  بھی  کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،  میو ہسپتال میں کورونا کے مزید 2  مریض  انتقال کرگئے، جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، ہسپتال ذرائع کے مطابق 32 سالہ مریضہ اورکرغستان سے تبلیغی اجتماع میں آیاشہری جاں بحق ہوگیا، مریضہ کی موت گردے فیل ہونے سے ہوئی، جبکہ جاں بحق ہونیوالا دوسرا شہری غیرملکی تھا، 32 سالہ خاتون کو  کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر 3  اپریل کو  میو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  لاہور  میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد10  اور صوبے میں تعداد 18 ہو گئی،  لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد363 ہوگئی جبکہ متاثرہ قیدی 70 ہو گئے،  میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 160  مریض زیر علاج ہیں،  پنجاب میں کورونا پازیٹو کے 2197 مریض ہیں، شہر میں مزید 2 افراد کوروناوائرس کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے، دونوں افراد کو صحت یاب ہونے پر میوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد میوہسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوچکی ہے۔کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کے مطابق صوبہ بھر میں  کورونا وائرس کے 10 ہزار770 مشتبہ  مریض ہیں۔  ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ روز تک 31535ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،  تمام کنفرم مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ  مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer