اسلام پورہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

اسلام پورہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اسپیشل سکواڈ تجاوزات کے خلاف متحرک اسلام پورہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جبکہ چار ٹرک سامان قبضے میں لیکر تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل اسکواڈ نے اسلام پورہ کرشن نگر کی مختلف شاہراہوں پرتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاویدکی ہدایت پراسلام پورہ سے تجاوزات ہٹادی گئیں جبکہ چار ٹرک سامان قبضے میں لیکر تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

میئرلاہور کی ہدایت پر میونسپل افیسر ریگولیشن علی عباس بخاری کی قیادت میں تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا. علی عباس بخاری نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔