شہزادخان ابدالی:سبزی وفروٹ منڈی ایسوسی ایشن نے معروف کاروباری شخصیت میاں فیصل مجیدشیخ کی قیادت میں مسلم لیگ ن تاجرونگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ آٹھ کلب ایوان وزیراعلیٰ میں مشیر وزیر اعلی محمد علی میاں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لیا۔
آٹھ کلب ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں جنرل سیکرٹری شاہد نذیر ،چیئرمین بابر محمود ،جنرل سیکرٹری پنجاب زبیر انصاری اورسید رضا بخاری سمیت دیگر شریک ہوئے۔ محمد علی میاں نے کہا کہ تمام سیکٹرز کی کاروباری برادری کو مسلم لیگ نون کے بینرز تلے اکھٹا کیا جارہا ہے تاکہ منظم انداز اور قلیل وقت میں کاروباری برادری کے مسائل حل کرائے جاسکیں۔
محمد علی میاں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ بابر محمود اور شاہد نذیر نے کہا کہ لیگی قیادت کے تعاون سے مارکیٹوں میں ترقیاتی کام بھی مکمل کرائے جائیں گے۔