ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناگویا میں طوفانی بارش، ایشین گیمز وقت پر ہوں گی

ناگویا میں طوفانی بارش، ایشین گیمز وقت پر ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جاپان کے شہر ناگویا میں ایک گھنٹے کے دوران 105 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی عمارتوں کے اندر داخل ہوگیا۔

طوفانی بارش کے باعث گٹر ابل پڑے اور نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوگیا۔ شہر میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہےتاہم ایشین گیمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیمز شیڈول کے مطابق ہوں گی اور انعقاد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ہوں گے۔ گیمز کا باضابطہ افتتاح 19 ستمبر کو ہوگا، جبکہ باسکٹ بال سمیت بعض ایونٹس افتتاحی تقریب سے قبل شروع ہوجائیں گے۔