ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹری اسٹیشن: کوئلے سے لدی مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کوٹری اسٹیشن: کوئلے سے لدی مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کوٹری اسٹیشن کے قریب کوئلے سے لدی مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ۔

  ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کراچی سے کوئلہ لے کر یوسف والا جا رہی تھی۔

 ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

 خیال رہے کہ دو روز قبل بھی کوٹری اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔