حسن علی:شہر میں دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت تاحال ممکن نہ ہو سکی، جبکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں دہی 260 سے 280 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار نے دودھ اور دہی کی اپنی الگ قیمت مقرر کر رکھی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر دودھ اور دہی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔