ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ترکیہ میں سوشل میڈیا ایپس پر پابندیاں عائد

 ترکیہ میں سوشل میڈیا ایپس پر پابندیاں عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :ترکیہ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رسائی محدود کر دی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی حکومت نے یوٹیوب، انسٹا گرام، ٹک ٹاک، ایکس، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر دی ہے۔

ترکیہ حکومت نے اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے احتجاج کے پیش نظر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک عوام کی رسائی محدود کی۔

سی ایچ پی نے استنبول میں اپنے مرکزی دفتر کے اطراف پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگانے کے بعد عوامی ریلیوں کا اعلان کیا تھا۔

ترکیہ کی “ایکسیس پرووائیڈرز یونین” ملک میں انٹرنیٹ بلاکنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کا ذمہ دار ہے۔ جس نے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے سے متعلق معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔