جمال الدین : نو مئی کو افشاں چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے کا کیس ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی ۔ رہائی کیلئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا ۔ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔