پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ، ویڈیو سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ہنگری میں پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے 2 ارکان کو جائے حادثہ کے قریب موجود ایک کشتی کے ذریعے پانی سے نکال لیا گیا، بعدازاں دونوں پائلٹوں کو ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیر لیفٹ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔