منال خان اور احسن محسن کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Minal Khan
کیپشن: Minal Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن  کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ڈھولکی کے بعد گزشتہ شب دونوں اداکارؤں  کی مایوں کی تقریب ہوئی جس کی  تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اداکارہ کے ہمراہ احسن محسن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ اداکار احسن محسن نے کالی شلوار قمیض پر پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی   ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ نے اورنج رنگ کے لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں گانا گایا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer