ایمن خان نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا

Aiman Khan
کیپشن: Aiman Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  خوبرو اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا جس کے بعد وہ پاکستان کی دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان ڈراموں کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے بعد ایمن خان سوشل میڈیا پر پاکستان کی دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئیں، ایمن خان کے 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

آج کل ایمن خان اپنی بہن منال خان کے شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اور ہر تقریب  کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، انہوں نے منال خان کے مایوں اور اس قبل ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا تھا جنہیں مداحوں نے خوب سراہا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، وہ ’من مائل‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’عشق تماشا‘ اور ’باندی‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہے، ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا .

Sughra Afzal

Content Writer