ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے نتائج کا اعلان کردیا، سال سوئم کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 61 فیصد، سال دوئم میں 21 فیصد اور پہلے سال کے امتحان میں18 فیصد رہا۔

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کےامتحان کا انعقاد جون اور جولائی میں کیا تھا، سال سوئم فائنل ائیر میں 35 ہزار طلبا نے شرکت کی اور 21 ہزار کامیاب ہوئے، سال دوئم میں 52 ہزار طلبا شریک ہوئے جبکہ 11 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 21 فیصد رہا۔

سال سوئم میں52 ہزار امیدواروں نے امتحان دیا جبکہ 10 ہزار پاس ہوئے، سال اول میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 19 فیصد رہا، ڈپلومہ ان کامرس میں 4 ہزار 9 سو امیدواروں نے امتحان دیا اور 2 ہزار کامیاب ہوئے، ڈپلومہ ان کامرس کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 49 فیصد رہا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ طلبا کے نتائج کو فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کردیا گیا ہے۔

طلبا اپنا رزلٹ جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

http://www.pbte.edu.pk/

Sughra Afzal

Content Writer