علی اکبر :ایوان وزیر اعلیٰ میں سردار عثمان بزادر سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابقوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وسائل پر صرف عوام کا حق ہے،یہ حق عوام کوواپس کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، عوام کی امیدوں کو پورا کیا جائے گا، ان کے کام نئے پاکستان اور تبدیلی کو عملی شکل دیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سےکیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہو گی۔