کماہاں میں افسوسناک واقعہ، گٹر تین مزدور نگل گیا

کماہاں میں افسوسناک واقعہ، گٹر تین مزدور نگل گیا
کیپشن: City42 -Kamaha Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) کماہاں میں گٹر کی صفائی کے دوران دو بھائیوں سمیت تین مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق کماہاں میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گٹر کی صفائی کیلئے ایک مزدور نیچے اترا اور اسکو بچانے باقی دو گئے اور تینوں ہلاک ہوگئے۔مزدوروں میں دو سگے بھائی خاور اور شہزاد جبکہ تیسرے مزدور کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے،تینوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ریسکیو کو بلایا گیا لیکن ریسکیو اہلکار بغیر سازو سامان کے پہنچے۔ ان کے پاس نہ ماسک  اور نہ  آکسیجن سلنڈر تھے جس کی وجہ سے ریسکیو کو دوسری ٹیم کو بلانا پڑا۔

 اہل علاقہ  کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کی جانب سے سیوریج کے ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔ گٹر سے پانی نکلنے کا راستہ بھی نہیں تھا اور گٹر کی صفائی کیلئے کوئی انتظامات بھی نہیں کیے گئے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer