ویب ڈیسک : زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی کے باوجود اضافہ ہوا
سٹیٹ بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 19 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
سٹیٹ بینک نے بیرونی قرضے کی ادائیگیاں کیں جن میں پاکستان ساورن یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔