ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان کی عدم ادائیگی، گاڑی مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ای چالان کی عدم ادائیگی، گاڑی مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹریفک پولیس نے ای چالان کی عدم ادائیگی پر ہزاروں گاڑیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے وارڈنز کو  نادہندہ گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

لاہور میں ٹریفک پولیس نے ای چالان کی عدم ادائیگی پر 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ کر دی ہیں اور ٹریفک وارڈنز کو نادہندہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ گاڑیاں سے 50 سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث 50 سے زائد ای چالان درج ہیں۔ ان چالان کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 2546 نادہندہ گاڑیوں کی تفصیلات کارروائی کے لیے ٹریفک وارڈنز کو بھیج دی گئی ہیں اور انہیں ان گاڑیوں کو ضبط کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹریفک کا نظام مینوئل سے بتدریج ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے اور شفافیت کے لیے چالان بھی اب عام طریقے کے بجائے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔