ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر معیاری فیول ،کوڑا جلانے،ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ،کریک ڈاون جاری رہے گا؛کمشنر لاہور

غیر معیاری فیول ،کوڑا جلانے،ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ،کریک ڈاون جاری رہے گا؛کمشنر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسداد ڈینگی وسموگ،پولیو،پاٹ ہولز،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی کیلئےجائزہ اجلاس ہوا
کمشنر مریم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،ایل ڈی اے،ضلعی انتظامیہ ،واسا ،ڈویلپمنٹ افسروں نے شرکت کی ْ
کمشنر لاہور نے کہا ایم سی ایل کنٹرولڈ 9 مین روڈ پر پاٹ ہولز کی فہرست مرتب کریں ،کارکردگی روزانہ مانیٹر ہوگی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاٹ ہولز میں معمولی کھڈے ،توڑ پھوڑ شامل  ہیں ،958پاٹ ہولز کی نشاندہی ہوچکی ہے ۔لاہور کینال روڈ ٹھوکر تادھرم پورہ،دھرم پورہ تا ہربنس پورہ اور جلو تک روڈ لائٹس پر کام جاری ہے ۔
،کمشنر لاہور کو بریفنگ میں کہا کہ واسا کے پاس کل 574واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں،تمام فعال ہیں۔
کمشنر مریم خان نے کہا واسا تمام واٹر فلٹریشن کی فعالیت کو ری چیک کرے،شکایات ازالہ کرے۔
انسداد سموگ ہدایات خلاف ورزی پر2بھٹے مسمار ہوئے ،صنعتی یونٹس پر دوماہ میں 14مقدمات درج ہوئے ۔
کمشنر لاہور نے کہا غیر معیاری فیول ،کوڑا جلانے،ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ہے  ،کریک ڈاون جاری رہے گا۔انسداد ڈینگی کیلئے رواں مہینہ اہم ترین ہیں،100فیصد ڈینگی لاروا سرویلنس ہونی چاہیے۔
ڈینگی لاروا سرویلنس سوفیصد ہورہی ہے،کوئی ہلاکت نہیں  ہوئی ۔
اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ڈی سی سید موسیٰ رضا  ،ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان،ایم ڈی واسا غفران احمد اورسی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا سمیت ماحولیات،زراعت و دیگر افسر  شامل تھے