سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی نذیر خان سواتی انتقال کر گئے، وہ لاہور کے سابق ڈپٹی میئر بھی رہ چکے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح ساڑھے 10 بجے نہرو پارک، اسلام پورہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ معروف عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی نے پڑھائی۔
جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، اراکینِ اسمبلی، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی جن میں صوبائی وزراء میں خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری مراد خان، کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم سید توصیف شاہ، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ ذیشان ملک، طلحہٰ برکی، ممبران اسمبلی ماجد ظہور، عمران علی گورائیہ، چوہدری نواز لدھڑ، میاں عمران جاوید، غیاث الدین بابر، رانا اشرف، ملک ریاض، رانا راشد منہاس، سابقہ عوامی نمائندےمیاں طارق، راؤ شہاب الدین، کرنل (ر) مبشر جاوید، مرزا جاوید، وحید عالم خان نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) رہنما سیف الملوک کھوکھر، سلیمان سلطانی، بلدیاتی نمائندے چیرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز، سینئر بیوروکریٹس و وکلا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ناصر چوہان، جاوید اقبال خان اور سول سوسائٹی اور میڈیا شخصیات پرویز بشیر، بدر شہزاب، عرفان تاج، شیخ عظیم شامل ہیں۔
نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ مرحوم کو ان کی سماجی خدمات، شرافت اور جماعت سے وفاداری کے باعث یاد کیا گیا۔دعاؤں کے ساتھ نذیر خان سواتی کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔