اشرف خان : سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ۔
ایک تولہ سونا 3000 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 2572 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 3050 روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔
دوسریا جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر سستاہوکر 2617 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔