حضوراکرمؐ نے مثالی معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، پرویز الٰہی

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ تمام انبیاء کرام کے سردار ہیں، اللہ تعالیٰ نے نبی کریمؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر دنیا میں بھیجا اور پوری کائنات کو رشد و ہدایت نصیب ہوئی۔

عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نبی پاک ؐ نے جہالت کے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے عرب کو ایک مہذب قوم بنایا، حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ حضور پاکؐ نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر انسانی حقوق کا مکمل ضابطہ پیش کیا، آپؐ نے فتح مکہ پر دشمنوں کو معاف کرکے ایک عظیم روایت قائم کی، آپؐ نے ہی دنیا میں سب سے پہلے خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دیئے، نبی پاکؐ کی زندگی تمام عالم کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔