(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ آج لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگئی، پریس کانفرنس میں میاں محمد نواز شریف موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کریں گے، نواز شریف عمران خان کی جانب سے ممکنہ لانگ مارچ کی کال پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پریس کانفرنس میں لیگی قائد مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات اور عوام کو اعتماد میں لیں گے، مریم نواز شریف بھی اپنے خلاف بنائے گئے کیسز اور آڈیو لیکس سے متعلق پریس کانفرنس میں اہم بیانات دیں گی۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں مریم نواز شریف اور نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے متعلق بھی اہم اعلان متوقع ہے۔