"عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے"

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ   عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے،  پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔